Corporate Governance

بورڈ آف ڈائریکٹرز

جناب محمدفرخ۔ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر

جناب محمدفرخ اجناس کی تجارت، ایف۔ایم۔سی۔جی، جانوروں کی خوراک، درآمد وبرآمد، مشترکہ منصوبوں اور مجموعی کاروبار ی انتظام کے شعبوں میں 20سال سے زیادہ عرصے کاملکی اور بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔وہ نئے کاروبار کے قیام، حصول،اس کی توسیع اور اس کو ایک مربوط کاروباری یونٹ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔مزید برآں، انہوں نے ملک میں بیرونِ ملک سے سرمایہ کاری لانے کے لئے غیر ملکی تعاون سے کئی مشترکہ منصوبے قائم کئے ہیں۔

جناب صفدر سجاد۔ ڈائریکٹر

جناب صفدر سجاد اکا کثیر الجہتی تجربہ گروپ کی بڑی تجارت کے انتظام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں مصنوعات کی ترسیل، خریداری اور تقسیم کا انتظام شامل ہے لیکن یہ اسی تک محدود نہیں ہیں۔ان کے پاس18سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔خوردنی تیل کے کاروبار کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ان کی گہری معلومات نے گروپ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جناب جلیس ایدھی۔ ڈائریکٹر

جناب جلیس ایدھی گزشتہ 14سال سے کئی ملکی اور بین الاقوامی اداروں میں اکاونٹس اور فنانس ڈپارٹمنٹ کی کامیاب قیادت کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پی۔ڈبلیو۔سی پاکستان کے ساتھ اندرونی اور بیرونی آڈٹ، ای۔آر۔پی، ایس۔او۔پیز اور بجٹ کی تیاری میں بھی منسلک رہے ہیں۔ ان کے وسیع تجربے نے انہیں کاروباری بصیرت اور خاص طور پر ٹیکس اور کاروباری تجزیات میں مہارت حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔

منسلک کمپنیوں کی تفصیلات

سن ریج فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ہولڈنگ کمپنی www.sunridgefoods.com
یونٹی فوڈز لمیٹڈ حتمی ہولڈنگ کمپنی www.unityfoods.pk
یونٹی فیڈز(پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ / سی،ای،او
یونٹی پیکیجز (پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ / سی،ای،او
یونٹی انٹرپرائئیزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ
یونٹی ولمار فوڈز(پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ / سی،ای،او
یونٹی ولمارپیکیجز (پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ / سی،ای،او
یونٹی ولمارایگرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ / سی،ای،او
کائروس ریسورسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ
ایمیریلڈآئلز اینڈ فیٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ
ایگرو آلییانز لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ
ایلویا (پرائیویٹ) لمیٹڈ مشترکہ ڈائریکٹرشپ

Pattern of Shareholding

شیئر ہولڈرز کی تعداد شیئر ہولڈنگز رکنوں کی کل شیئرز میں مالکیت
02 1 ہر ایک 02
1 185,978,768 185,978,768
کل 185,978,770
شیئر ہولڈرز کا نام ہولڈنگ ٹوٹل
ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اور ان کی شریک حیات اور کم سن بچے۔
جناب محمد فرخ۔ ڈائریکٹر/ سی، ای،او 01
جناب صفدر سجاد۔ ڈائریکٹر 01 02
منسلک/ ہولڈنگ کمپنی
سن ریج فوڈز (پرائیویٹ)لمیٹڈ
185,978,768 185,978,768
ٹوٹل 185,978,770 185,978,770
شیئر ہولڈرز کی اقسام رکنوں کی مالکیت فیصد
ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ان کی شریکِ حیات اورنابالغ بچے 02 0.000001
منسلک کمپنیز، انڈر ٹیکنگزاور متعلقہ فریق 185,978,768 99.999999
این۔آئی۔ٹی اور آئی۔سی۔پی
بینکس، ڈی۔ایف۔آئیز، این۔بی۔ایف۔سیز، انشورنس کمپنیز اور تکافل
انشورنس کمپنیز
مضاربہ اور مشترکہ فنڈ
عام لوگ
دوسرے

10% یا اس سے زیادہ شیئرز یا ووٹنگ رائٹس رکنوں کی مالکیت

Shareholders Name Holding Percentage
Sunridge Foods (Private) Limited 185,978,768 99.999999

کمپنی کا ممتحن

ریانڈا ہارون زکریا & کمپنی، ممتحن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس
سوئٹ نمبر M1-M4، میزینین فلور، پروگریسو پلازا، پلاٹ نمبر 5-CL-10، سول لائنز کوارٹر، بیمانٹ روڈ، کراچی، پاکستان

قانونی مشیر کا نام

عبدالغفار محمد – ہاؤس نمبر 320، بنٹوا نگر لین، لیکٹا آباد، کراچی

 

صرف سرمایہ کاروں کی شکایات

شکایات یا سوالات کے لئے، براہ کرم رابطہ کریں:
عمر شہزاد – کمپنی سیکرٹری
[email protected]