About Us

یونی فوڈ کے بارے میں

یونی فوڈ انڈسٹریز لمیٹڈ ( (UFIL، سن ریج فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈکی ایک مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے جو کہ یونٹی فوڈ زلمیٹڈ کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ سن ریج فوڈز نے حال ہی میں یونی فوڈ کے تمام مالکانہ حقوق حاصل کئے۔ یونی فوڈ مختلف اقسام کے کپ کیکس اور لمبے کیکس تیار کرتی ہے جو چاکلیٹ، بیری،ریڈ ویلوٹ،کیلے اور مختلف ذائقوں میں دستیاب ہیں۔ یہ شیریں اور نئی مصنوعات صارفین کی خدمت کے ساتھ ساتھ یونٹی گروپ کے لئے ملکی اور غیر ملکی معیاری کنفیکشنری انڈسٹری میں داخلہ کے لئے مددگار ثابت ہوں گی۔

نقطہئ نظر

اپنی معیاری اور شیریں مصنوعات کے ذریعے پاکستان کی فوڈ انڈسٹری میں سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی فوڈ کمپنی کا مقام حاصل کرنا۔

عزم

اپنے صارفین کو انتہائی مزیدار اور صحت بخش بیکری مصنوعات فراہم کرنا اوربے شمار مسکراہٹیں بکھیرنا۔

حکمت عملی بیان

اپنے کام میں مہارت حاصل کریں کامیابی آپ کا تعاقب کرے گی۔

بنیادی اقدار

قیادت

ہم صرف کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ ہی نہیں جانتے بلکہ کامیابی حاصل کرتے ہیں اور اس کی طرف دوسروں کی راہنمائی بھی کرتے ہیں۔

لوگ، ہمارا مرکز

ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہماری کامیابی ہمارے ساتھ کام کر نے والوں کی بدولت ہے اس لئے ان کی ترقی اور کامیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔

صارفین پر توجہ

ہمارے صارفین کی خوشی ہمارے پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا محور ہے۔ ہم دنیا کو اپنے صارفین کے نقطہئ نظر سے دیکھتے ہیں اور انہیں خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

اجتماعی کام

ہم ” ایک کے لئے سب اور سب کے لئے ایک” کے اصول کے تحت کام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں تاکہ اجتماعی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہمارا مقصد گروپ کی کامیابی ہے کیونکہ ہم صرف انفرادی کامیابی کا سہرا سجانے پر یقین نہیں رکھتے۔

جذبہ

ہم اپنے کاروبار اور لوگوں کے ساتھ بے مثال جوش و جذبے کے ساتھ پیش آتے ہیں اورمشکل فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ہمارا جذبہ ہماری کوششوں کے نتیجہ کو طے کرتا ہے۔

احتساب

ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کرتے ہیں اور اپنے اقدامات کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ہم اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں، ان کا حل تلاش کرتے ہیں اورالزام تراشی کی انتہائی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔